ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جرمن سیاستدان انٹرپول پر برہم

جرمن سیاستدان انٹرپول پر برہم

Tue, 22 Aug 2017 17:36:02  SO Admin   S.O. News Service

برلن،22اگست(ایس او نیوز/آئی ا ین ایس انڈیا)انٹر پول کے ہاتھوں جرمن ادیب دوگان آخانلی کی عارضی گرفتاری پر جرمن سیاستدانوں نے بین الاقوامی پولیس کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ سوشل ڈیموکریٹ سیاستدان بُرکہارڈ لِشکا نے کہا کہ انٹرپول کو پہلے ترکی کی درخواست کا جائزہ لینا چاہیے تھا کہ کیا اسے واقعی انقرہ حکومت کی مدد کرنا چاہیے تھی۔ گرین پارٹی کے کونسٹانٹِن فان نوٹز نے مطالبہ کیا کہ ترکی کے ساتھ کام کرنے کے لیے ایک مؤثر طریقہ کار ہونا چاہیے کیونکہ اس ملک میں قانون کی حکمرانی غیر معیاری ہے۔ ابھی گزشتہ روز ہی انٹرپول نے آخانلی کو ترکی کی درخواست پر اسپین میں حراست میں لے لیا تھا۔


Share: